پشاور اور بنوں میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

328

پشاور اور بنوں میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پشاور میں احتجاج کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ جبکہ بنوں میں میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ پشاور میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر گڑھی قمردین کے مکینوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ دوسری جانب بنوں کے علاقہ سوکڑی کے مکینوں کا بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف 24 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔ مختلف اسکولوں کے طلبا بھی چھٹی کر کے احتجاج میں شامل ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 میں سے ایک گھنٹہ بجلی اور گیس فراہم کی جاتی ہے، گھروں میں پانی ناپید ہوگیا، کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔