پرامن افغانستان خطے کی ترقی کیلیے ناگزیر ہے،اسد قیصر

389
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے امریکا کی ناظم الامور انجیلا ایگلرملاقات کررہی ہیں

 

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامو انجیلا ایگلر سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا پاکستان تمام تصفیہ طلب تنازعات کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مذکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا پرامن افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے ۔