لاڑکانہ ،سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل،ملزم فرار

170

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ضلع کشمور کندھ کوٹ کے تھانہ کرم پور کی حدود گاؤں ناوڑ کھاوڑ میں چچا زائد بھائی نے اپنے ہی چچا زائد بھائی کو سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار بچوں کے والد مرید جعفری کو ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اس موقع پر مقتول کے ورثا نے بتایا کہ مرید جعفری کو ان کے چچا زاد بھائی دلبر جعفری نے سیاہ کاری کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ہے۔