لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران مانجھند کے قریب جیالوں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس پر چیئرمین بلاول زرداری کا افسوسناک حادثے پر اظہارِ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، دوسری جانب پی پی پی چیئرمین نے حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔