حکومت استعفا دے تاکہ عوام اور معیشت کو سانس آئے،مریم اورنگزیب

155

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنے ہاتھوں سے ملک پر مہنگائی کا نیا عذاب نازل کرنے کی منظوری دی ۔ وہی شخص اپنے قلم سے آئی ایم ایف کے منی بجٹ پر دستخط کرے گا جو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جائوں گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا،
آج اس پر معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مہنگائی کی بلند سطح برقرار رہنے کا اعتراف معاشی تباہی کی تصدیق ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت پراپگنڈہ پر مبنی رپورٹس نہ جاری کرے، استعفا دے تاکہ عوام اور معیشت کو سانس آئے ۔