لالہ ایوب ہاکی ا سٹیڈیم ‘ ٹرف کی تبدیلی کیلئے پی ایس بی کی ٹیم کا دورہ

310

پشاور(جسارت نیوز). پی ایس بی اسلام آباد کی ٹیم نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف کا جائزہ لیا اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ظاہر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان بھی موجود تھے. پی ایس بی اسلام آباد سے آنیوالی ٹیم کا موقف تھا کہ وہ آسٹرو ٹرف ہٹائیں گے اس کے بعد ہالینڈ سے آسٹرو ٹرف کا آرڈر دیا جائیگاتاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے ٹیم کو ٹائیگرٹرف لگانے اور پہلے ٹرف لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم لانے پر زور دیا اور تحفظات کا اظہار کیا کہ ٹرف تو ہٹایا جائے مگر اس سے پہلے نیا ٹرف لایا جائے پھر اس پر کام شروع کیا جائے ایسا نہ ہو کہ ایک سو سے زائد کھلاڑی جو روزانہ کھیلنے کیلئے آتے ہیں ان کا کھیل بھی متاثر ہوںجس پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ خالد خان نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ کھلاڑیوںکے وسیع تر مفاد میں یہی طریقہ کا ر ٹھیک ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ‘ ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ اور ڈی ایس او دیر مختیار خان سمیت انجنیئرنگ ونگ کے احمد علی بھی موجود تھے۔