کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری منعم ظفر خان کے ہمراہ ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی ،اسلامک لائر موومنٹ کراچی کے سابق صد ر ،عدالت عظمیٰ کے سینئر وکیل عبد الوحید اورجماعت اسلامی ضلع وسطی (چھوٹا میدان )کے دیرینہ رکن امیرحسن کے انتقال پر مرحومین کے گھروں پرجاکر اہل خانہ سے ملاقات وتعزیت کی ۔سراج الحق نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی اوران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔