نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، صدر مملکت کو نوٹس جاری

331

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے بنائے گئے نئے بلدیاتی نظام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، درخواست گزار سردار مہتاب نے موقف اپنایا کہ مئیر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کرلیا۔