سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج

294

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نامزد ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داربھی نامزد ہیں جب کہ متعلقہ اداروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمےداران کے نام طلب کیے گئے ہیں۔