مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا واحد مقصد مقبوضہ وادی سے ہماری پہچان کو ختم کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے واحد مسلم اکثریتی ریاست کو غیر انسانی بنانے، الگ تھلگ کرنے اور کمزور کرنے کے لئے جموں کشمیر کے خصوصی درجے کو غیر قانونی طور سے منسوخ کردیا گیا۔
اب مودی حکومت حکومت کی کھلے عام لوٹ اور ہمارے وسائل کی فروختگی سے پتہ چلتاہے کہ اس کا واحد مقصد ہماری پہچان کو ختم کرنا اور آبادیات کو بدلنا ہے۔