حکومت کے منی بجٹ سے مہنگائی مزید بڑھے گی‘ شاہد خاقان

168

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے منی بجٹ سے مہنگائی مزید بڑھے گی، بجٹ کو بلڈوز کرنے کیلیے مکمل پلان تیار کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کہا کہ عوام مہنگائی سے پس رہی ہے یہ آئی ایم ایف کا منی بجٹ ہے اس کا پاکستانی عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل یا پرسوں پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کیا جائے
گا پہلے چور دروازے سے لایا جا رہا تھا۔ ہم متحدہ اپوزیشن منی بجٹ کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی عوام نالائقی چوری کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ بل پر ووٹنگ اور نمبر کی بات ہوتی ہے الیکشن ترمیمی بل کے موقع پر مسلم لیگ ن کے تمام ارکان موجود تھے ۔ پوری کوشش ہو گی اس قانون سازی کو ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کو ترقی دی اور موجودہ حکومت انہیں بروجیکٹ پر تختیاں لگا رہی ہے۔