اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل تعینات ہونے والے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے حلف اٹھا لیا ہے۔پیر کے روز چیف جسٹس بلاک میں تقریب کا اہتمام کیاگیا،جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران ،عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس(ر)خلیل الرحمن رمدے کے علاوہ وکلا نے شرکت کی،تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ بجایا کیاگیا اور تلاوت کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دونوں ججز سے عہدے کا حلف لیا،جس کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے باقاعدہ فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔یاد رہے کہ دونوں ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن 24دسمبر کو جاری کیاگیاتھا۔