کراچی (این این آئی) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ سب سے پہلے کھیل کے میدانوں، پارکوں، نالوں، سڑکوںاور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد بلڈنگز کی غیرقانونی تعمیرات کو ختم کرائے۔ عدالت عظمیٰ پارکنگ، لوکل گورنمنٹ بلڈنگ، اردو یونیورسٹی آئی آر بلڈنگ، کے الیکٹرک، ڈان اخبار، حبیب بینک پلازہ پارکنگ نالے پر قائم ہیں۔ ورلڈ بینک پروجیکٹ کک آفس خیال داس پارک پر موجود ہے۔ پہلے ان بلڈنگز اور پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے اس کے بعد غیرقانونی تعمیرات، بغیر نقشے منظوری کی تعمیرات پر کارروائی کی جائے۔ سرکاری اداروں کی تجاوزات پر کارروائی نہ ہونے سے عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے۔