کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے تربت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں7 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی
فائرنگ میں7 ملزمان ہلاک ہو گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔