پی ٹی آئی رہنمائوں میں لفظی گولہ باری،میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں بیچنے کا الزام

302

 تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے الزام لگایا ہے کہ گورنرخیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر نے میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں بیچا۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں الزامات اور اندرونی اختلافات میں شدت آگئی ہے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کے بھائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے ایک ویڈیو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن تعلیم پر میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں فروخت کرنے کا الزام عائد کیا۔ارباب محمد علی نے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تاہم میئر پشاور کی نشست کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش نے ٹکٹ کے عوض پارٹی قائدین کو رقوم دینے کی تردید کرتے ہوئے ارباب خاندان کو پارٹی کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو پیسے نہیں دیئے ، گورنر نے ٹکٹ کے فروخت اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے اسباب معلوم کرنے کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہزاد ارباب نے ارباب محمد علی کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔