سکھر ،باگڑی برادری کے گھروں میں آتشزدگی ، بچہ جاں بحق ، کئی گھر خاکستر

319

 

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھرمیں باگڑی برادری کے گھروں میں آتشزدگی ،بچہ جاں بحق ، کئی گھر جل گئے ،لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ،متاثرین کا احتجاج۔سکھرکے علاقے ماکا گوٹھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب باگڑی برادری کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث گھروں کے مکین باہر نکل آئے تاہم ایک بارہ سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا تین گھر مکمل طور پر جل گئے اور ان میں رکھاہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا آتشزدگی کی اطلاع دینے کے باوجود فائربریگیڈ گاڑیاں جائے وقوع پر نہیں پہنچیں تاہم مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا واقعہ پر باگڑی برادری کے افراد نے منتخب نمائندوں اور فائربریگیڈ عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ آگ نے ان کے گھروں کو جلا کر راکھ کردیاہے ۔انہوں نے آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر فائربریگیڈ عملے اور منتخب نمائندوں کو دی تھی مگر آتشزدگی کے وقت نہ تو کوئی فائر بریگیڈ گاڑی جائے وقوع پر پہنچی اور نہ ہی کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی منتخب نمائندہ یہ دیکھنے آیا ہے کہ ہم آگ لگنے کے بعد زندہ بھی ہیں یا مر گئے الیکشن کے دنوں میں یہی منتخب نمائندے ایک ایک دن میں ووٹ لینے کے لیے کئی کئی بار چکر لگاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی نے ان کے سروں کو چھپانے کا سہارا بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مالی مدد کا مطالبہ کیا آگ ایک جھونپڑی میں سردی سے بچنے کے لیے جلائی جانے والی آگ سے اٹھنے والی چنگاریوں کے باعث لگی۔ سکھر شہر میں ڈکیٹی لوٹ مار موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں سے شہری اور تاجر برادری خوف کا شکار، انجمن تاجران میانی روڈ بندر روڈ سکھر نے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس صدر محمد افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سکریٹری ملک محمد رضوان الحق ایڈیشنل جنرل سکریٹری طاہر عباسی سینئر نائب صدر محمد عمر رابطہ سکریٹری حسین شاہ جوائنٹ سیکرٹری زاہد عباس اور دیگر عدیداران اللہ رکھا فیصل چوھان مقصود فیروز حاجی رمضان ملک زاہد، جاوید اعوان،عامر فاروقی، حاجی عبدالرزاق ،عاصم آرائیں، مبشر احمد ملفہیم طاہر ڈوڈا، اکرم قریشی ، الیاس پٹھان اور عبدالغفار میرانی نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد افضل اور جنرل سکر یٹری ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،شہر میں روز بروز ڈکیتی لوٹ مار اور موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ،حاجی سرورآرائیں کی دوکان میں ڈکیتی میانی روڈ پر موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ اور رات کی تاریکی میں عباسی ملک شاپ پر تالے توڑ کر دوکان سے نقدی اور دیگر سامان لوٹنے کے واقعات سے لوگ پریشان ہیں، انہوں نے ایس ایس پی سکھر سے پرزور اپیل کی کہ شہر میں لوٹ مار کے واقعات کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جائیں اور پولیس کے گشت میں اضافہ کیا جائے۔