سکھر (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کا فلسفہ اور نظریہ عوام کے حقوق کا ضامن ہے، آج کے پاکستان کو بے نظیر بھٹو اور ان جیسے جذبے کی ضرورت ہے، حکومت فیل ہوگئی یہ طے شدہ ہے، یہ اب عوام اور حکومتی ادارے بھی کہہ رہے ہیں، آج بی بی نہیں تو ان کا بیٹا موجود ہے، ان کا نظریہ موجود ہے۔ گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی مطالبہ نہیں کیا کہ میاں صاحب واپس آئیں، میاں صاحب واپس آئیں گے تو ان کی جماعت سمیت اپوزیشن کو طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس(ر) رانا شمیم نے بیان حلفی کس کے سامنے لکھا، کہاں لکھا اس کی اہمیت نہیں ہے، جو بیان لکھا گیا وہ درست ہے یا نہیں اس کی انکوائری کرنی چاہیے اور اگر رانا شمیم کے الزمات درست ہیں تو کارروائی ہونی چاہیے۔