کوئٹہ کسٹمز کی کارروائیاں‘5 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

253

کوئٹہ (اے پی پی) کوئٹہ کسٹمز نے مختلف کاروائیوں میں 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمدکرلیا ہے۔ ترجمان کسٹم کے مطابق مانی خواہ کے مقام پر ایک ٹرک سے بڑی تعداد میں ایرانی ہیٹر برآمد کیے، اسی طرح ایک اور گاڑی سے بڑی پیمانے پر غیر ملکی نائلون کی رسی برآمد کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کارروائیوں میں غلط ڈیکلریشن کا سہارا لے کر غیرملکی سامان اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بناتے ہوئے تمام غیر ملکی سامان گاڑیوں سمیت تحویل میں لے لیا گیا۔ اسی طرح نوتال کسٹمز چیک پوسٹ کے مقام پر کسٹمز اسٹاف نے ایک ٹرک سے خشک انگور کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے، اس کیس میں بھی جعلی ڈکلریشن سرٹیفکیٹ کا سہارا لیا گیا تھا۔