اسلام آباد (جسارت نیوز)عقیل خان نے چھٹا سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔فائنل میں عقیل خان نے محمد شعیب کو شکست دی ۔اتوار کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے محمد شعیب ک6۔2اور 7۔5سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 18سنگلز کے فائنل میں ہشیش کمار نے عبداللہ عدنان کو 6۔2، 6۔3 اور 6۔3سے شکست دیکر ایونٹ جیت لیا۔ لیڈیز سنگلز فائنل میں اوشنا سہیل نے سارہ محبوب کو 6۔0 اور 6۔1سیہرا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل کے اختتام تقریب کے مہمان خصوصی سرینا ہوٹل اسلام آباد کے سینئر منیجر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن حسین اودوانی تھے ، جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ پی ٹی ایف کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر افتخار راشد نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔