ڈی جی سپورٹس پنجاب نے 57نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا

371

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کے ساتھ پھرپور تعاون کررہاہے اورآئند ہ بھی کرتا رہے گا، سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے اس کی ترویج اور ترقی کیلئے ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 57نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن احمر ملک ،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر حسن اورسپورٹس بورڈ پنجاب کے چیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے 57نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح کیا، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا پنجاب میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے گا، جنوری میں پنجاب گیمز کا بھی انعقادکیا جارہا ہے جس میں صوبہ بھر سے کھلاڑی شریک ہوں گے۔