میئر مردان کے الیکشن کی دوبارہ گنتی اے این پی امیدوار کی فتح برقرار

188

مردان (صباح نیوز)میئر مردان کے الیکشن کی دوبارہ گنتی میں اے این پی کے امیدوار حمایت اللہ مایار جیت برقرار رہی ۔ریٹرننگ آفیسر مجیب الرحمن کے مطابق مردان میئر کے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں اے این پی کے حمایت ماریا کے ووٹوں میں 2ہزار26ووٹوں کا اضافہ ہوا جس سے ان
کے ووٹوں کی تعداد58ہزار484ہو گئی۔آر او نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا امانت شاہ کے ووٹوں میں بھی2ہزار28ووٹوں کا اضافہ ہوا جس سے ان کے ووٹوں کی تعداد 51ہزار 966ہوگئی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔آر او کے مطابق میئر مردان کے الیکشن میں شکست کھانے والے مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کے نتائج تسلیم کر لیے ہیں ۔