وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نئے سیکریٹری جنرل کا عہدہ ملنے کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی میں ایک اہم عہدہ اعزاز بھی ہے اور بہت بڑی ذمہ داری بھی۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کی توقعات کے مطابق تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی، اس پارٹی کے ورکرز اس کا سرمایہ ہیں جن کی مثال کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی۔