لاہور (آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی پوری سیاست ‘‘مال لگاؤ اورمال کماؤ’’ تک محدود ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز میں ضمانتی لوگوں کے ضمیر جگا رہے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ شہبازشریف کرپشن، دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ آلاپ رہے ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب نے صرف زرمبادلہ کا ذکر سنا ہے سمجھ کوئی نہیں، کاش زرمبادلہ کا سوال کبھی مفرور
اسحاق ڈار سے بھی کرتے۔ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ نااہل ڈار نے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے کم کرکے 7 ارب ڈالرز چھوٹے تھے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پچھلے 4 سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکے ہیں۔