لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نا اہلوں سے صوبہ نہ ملک چل رہا ہے اور بھگتنا عوام کو پڑ رہا ہے،پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانا مشن ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،نا اہلوں سے صوبہ اورنہ ہی ملک چل رہا ہے اوربھگتنا عوام کو پڑ رہا ہے۔ ملک
سے مہنگائی اور بیروزگاری صرف پیپلز پارٹی ختم کر سکتی ہے۔پنجاب کے کارکن بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے تیار اور متحرک ہو جائیں، پنجاب میں حکومت بنانا پیپلزپارٹی کا مشن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ناراض جیالوں کو واپس لا کر متحرک کریں گے، پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔