لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گائوں وڈا وڑ بھٹا میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران آوارہ کتے نے 7 سالہ بچے اربیلو ولد غلام مصطفی شر پر حملہ کرکے اسے لہولہان کردیا جسے والدین کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا تاہم سینٹر بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ بچے کو ویکسین نہ مل سکی جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔اس حوالے سے بچے کے والد غلام مصطفی شر نے بتایا کہ گھر کے باہر آوارہ کتے نے بیٹے پر حملہ کرکے اسے لہولہان کردیا۔ بعد ازاں میں نے اپنے بچوں کو لاڑکانہ میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا جہاں سینٹر کو تالے لگے ہوئے تھے جس کے باعث بیٹے کو ویکسین نہ لگ سکی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کو ویکسین دے کر اس کی زندگی بچائی جائے۔