ملتان، ہاکی اسٹرو ٹرف کا منصوبہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا

217

ملتان(جسارت نیوز)ملتان میں ہاکی اسٹرو ٹرف کا منصوبہ مقررہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ملتان میں متی تل روڈ پر 3 سال پہلے ہاکی اسٹروٹرف، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، سکواش، بیڈ منٹن اور سوئمنگ پول کی تعمیر کے منصوبے کا تخمینہ لاگت 40کروڑ روپے لگایا گیا جس کیلئے حکومت نے صرف ہاکی اسٹروٹرف کی تعمیر کیلئے ہی 15کروڑ روپے جاری کیے لیکن کورونا کے باعث فنڈز کی فراہمی میں تعطل سے ہاکی اسٹرو ٹرف کا منصوبہ بھی مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل نہیں ہو سکا۔