عمران خان اور شہزاد اکبر ثبوت پیش کریں، مریم اورنگزیب

254

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور شہزاد اکبر 4 جنوری کو ثبوت پیش کریں، نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے کو عمرانی خواہش پورا کرنے کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب ساڑھے 3 برس سے لگائے جانے والے اپنے جھوٹے الزامات کے حق میں ثبوت لائیں ۔ شہباز شریف نے ہر جھوٹے مقدمے اور الزام کا روزانہ کی بنیاد پر مقابلہ کیا، بھاگنے کی باری اب عمران خان کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب الزام لگا کر
نیب ، نیب کورٹ ، لاہور ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ سے مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں بھی پیش ہوں، بھاگنے کے بجائے ثبوت لائیں ، شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی جھوٹی ایف آئی آردرج ہوئے سوا سال ہوگیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب 3 برس سے شہباز شریف کے جھوٹے مقدموں کی فائل بغل میں لیے گھوم رہے ہیں، عمران صاحب کے شہباز شریف کے خلاف الزمات کے ثبوت اور شواہد غائب ہیں۔