قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف شہباز شرےف نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے۔ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقےن کو صبر جمےل عطافرمائے۔