بٹ خیلہ، قاری انور شیر کا جمعیت علماءاسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کااعلان

661

قاری انور شیر المعروف شیر پلئی بانی جمعیت نے ویلج کو نسل شیر خانہ زور منڈی سے جمعیت علماءاسلام کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا-

جے یو آئی کے ممبر صوبائی وضلعی شوریٰ حاجی احمد زادہ خان کے فارم ہاؤس میں مولانا سید شوکت غنی کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے قاری انور شیر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے فیز میں شاندار کامیابی کے بعدضلعی امیرمفتی کفایت اللہ کی قیادت میں ملاکنڈ سمیت صوبے کے باقی اضلاع میں بھی جمعیت بھرپور کامیابی حا صل کر ے گی-

انھوں نے کہا کہ پوری قوم پی ٹی آئی کی مغرب زدہ لیڈرشپ کی نا اہلی اور غلط پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جس کی وجہ سے عوام نے تحریک انصاف کو بری طرح مستردکردیا انھوں نے بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیا بی پر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الر حمن اور مولانا عطا ءالر حمن دیگر قائدین اور کارکنا ن جمعیت کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔