لاڑکانہ،موٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق

168

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہر کے نیو بس اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں شہر کے نشتر روڈ کے علاقے کا رہائشی نوجوان بہادر علی چانڈیو شدید زخمی ہوگیا جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑ گیا، اس موقع پر متوفی کے بھائی اعتبار چانڈیو نے بتایا کہ میرا بھائی کام کے سلسلے میں رتوڈیرو گیا تھا۔