راولپنڈی ( آن لائن )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن لے لیا۔وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچے اور وہاں ٹوٹ پھوٹ دیکھ کر بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کرلیا۔ فیاض چوہان نے مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کیے۔