کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے پرویز مشرف کو مکھی کی طرح اقتدار سے نکالا جبکہ عمران خان ایک ٹھوکر کی مار ہیں اور وفاقی کابینہ کے وزرا فواد چودھری اور شہباز گل کی حیثیت بنی گالا کے شیرو سے بھی کم ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ملک سے پی ٹی آئی ختم ہو چکی، عمران خان کا اقتدار ڈوب رہا ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے ترجمان کے نام پر جوکر پال رکھے ہیں۔