اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

60

اسلام آباد(اے پی پی)کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے گھریلو ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے کے معاملے پر رپورٹ پر غور کیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے رہائشی صارفین کو سستی گیس کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔