لاہور: جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوبارہ 6 جنوری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ اے ملک کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔
دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے آئین آرٹیکل 175 کے تحت اضافی ججز کی تعنیاتی کی منظوری دی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کی بطور اسلام آباد ہائی کورٹ ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر ناموں کی منظوری دی۔