روالپنڈی : جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل چوکس رہنے کی ضرورت ہے،فوجی جوانوں کی جنگی تیاریاں اور عزم و حوصلہ قابل ستائش ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی ) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے اور تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔
آرمی چیف کے ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا تھا، اسی موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔