ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائی،قاتل رقم سمیت گرفتار

251

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ان کی ٹیم کی کامیاب کارروائی مکلی بائی پاس پر چند روز قبل قتل کیے جانے والے نوجوان کے قاتل معہ چھینی گئی رقم پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہماری ٹیم کی محنت سے قاتل گرفتار کیے گئے، ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی پریس کانفرنس ۔ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ایس ایس پی ٹھٹھہ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل مکلی ٹھٹھہ بائی پاس پر کراچی کے ایک نوجوان ملک محمد طاہر کو نامعلوم افراد نے رہزنی کی واردات کے بعد قتل کردیا تھا جس پر ہم نے ڈی ایس پی جمعہ خان پھنور کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے سی سی ڈی کیمروں کی مدد اور معلومات کے بعد قاتلوں کا سراغ لگایا ایس ایچ او و سب انسپکٹر فرحان الدین شیخ نے معہ اسٹاف کے دوران گشت پر خفیہ اطلاع ملنے پر بائی پاس چوک ٹھٹھہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے قتل اور رہزنی کی واردات میں ملوث چار ملزمان ادریس گاڈھی،شبیر گاڈھی،صاحب ڈنو عرف پپو شاہ اور خدا ڈنو شاہ کو چھینی گئی نقدی اور جرائم میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے ،دوران تفتیش ملزمان نے مکلی ٹھٹھہ بائی پاس پر ملک محمد طاہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ۔ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ گرفتار چاروں ملزمان کا ریکارڈ بھی طلب کیا جارہا ہے اور مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھٹھہ تھانے پر قتل رہزنی اور اسلحہ سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات الگ الگ داخل کردیے گئے ہیں ۔ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ پولیس کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی حیدرآباد اور ہماری جانب سے بھی انعامات دیے جائیں گے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او ٹھٹھہ فرحان شیخ ،امام بخش ناہیو،فخر انڑ اور دیگر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔دوسری طرف مقتول نوجوان ملک محمد طاہر کے اہل خانہ نے پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان،ڈی ایس پی جمعہ خان،ایس ایچ او و سب انسپکٹر ٹھٹھہ تھانہ فرحان شیخ،امام بخش ناہیو اور پوری پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔