کوریا ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا ، پاکستان بھارت سے پھر ہار گیا

241

ڈھاکا(نمائندہ خصوصی)کوریا نے جاپان کو پینلٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دیکر ایشین چیمپینز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن جیت لیا،مقررہ وقت تک میچ 3-3 گول سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدپاکستان کو4-3سے شکست دیدی اور کانسی کا تمغہ جیت لیا، ٹورنامنٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر رہا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بنگلا دیش ڈھاکا میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے اختتامی روز کوریا اور بھارت نے فتوحات حاصل کیں۔ ایونٹ کے تیسری ، چوتھی پوزیشن میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر کر ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا میچ کا آغاز تیز رفتار کھیل سے ہوا۔ روایتی حریفوں نے کانسی کے تمغے کی دوڑ کے اس میچ میں ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ بھارت کو کھیل کے دوسرے منٹ میں یکے بعد دیگرے 4 پینلٹی کارنر ملے جس میں چوتھے پینلٹی کارنر پر بھارت کے فل بیک ہرمن پریت سنگھ نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے گول ا سکور کرکے اپنے ملک کو برتری دلائی۔ کھیل کے 10ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز نے فیلڈ گول کے ذریعے گول ا سکور کر کے بھارت کی اس برتری کا خاتمہ کردیا اور ا سکور ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا پاکستان کی جانب سے کھیل کے 33 ویں منٹ میں کھلاڑی رانا وحید نے نے پینلٹی کارنر پر گول ا سکورکر کے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلادی۔