ہم لبرل سوچ رکھنے والوں کے خلاف ہیں،مولانا فضل الرحمن

290

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا رہا ہے جسے لبرل کاو جا تا ہے اور ہماری جنگ لبرل سوچ رکھنے والوں کے خلاف ہے۔

اسلام آباد میں مدرسے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اسلام کی بات ہوتی ہے تو انتا پسندی کو بیچ میں لے آیا جاتا ، مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کہتے ہیں کہ وہ مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود قومی دھارے سے باہر ہیں ۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخا بات میں وزراء نے پوری جان کا زور لگا یا مگر ناکام ہوئے ، ہم روز اول سے بول رہے ہیں کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،المیہ یہ ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود تحریک انصاف کا الیکشن میں برا حال ہوا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اسلامی علوم کی حفاظت کریں مگر ہمارے حکمران مدارس کاخاتمہ چاہتے ہیں جس کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں ۔مگر وہ یاد رکھیں کے ملک کی اسلام پسند قوتیں ایسی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔