طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ ممبران کا اعلان کردیا،میر واعظ اشرف مستقل چیئرمین نامزد

406
Banned for 5 years

امارات اسلامیہ کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کرکٹ بورڈ ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق محمد حسن اخوند نے مشاورت کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا، جس کے مطابق سابق آل رائونڈر میر واعظ اشرف کو بورڈ کا مستقل چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔حسن اخوند نے 9 رکنی کرکٹ بورڈ کا اعلان کیا، جس میں افغانستان میں کرکٹ شروع کرنے والے یا اس کھیل کو متعارف کرانے والے کھلاڑی داد نوری بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ جلد تینوں فارمیٹ کے لیے نئی ٹیم کا اعلان کرے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے اگست کے بعد ملک چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ افغانستان کی منتخب حکومت کے خاتمے اور اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کرکٹ بورڈ سمیت تمام محکموں کو ختم کردیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی تشکیل نو کا دوبارہ اعلان کیا گیا۔