راولپنڈی: شادی میں فائرنگ سے یو سی 9 کا وائس چیئرمین جاں بحق

388

راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقے ضیاءالحق کالونی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے یوسی 9 کا وائس چیئرمین جاں بحق ہوگیاجبکہ سی پی او ساجد کیانی نے ہوائی فائرنگ واقعہ پر ایس ایچ او پیر ودہائی کو معطل کردیا۔

پولیس کے مطابق ضیاءالحق کالونی میں ظہور کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ایک گولی یونین کونسل کے وائس چئیرمین محمد نعیم خان کو لگی جس کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری شروع کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او ساجد کیانی نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیرودہائی کو معطل کرکے تبدیل کردیا، سی پی او نے ایس پی راول ڈویزن کو ملزمان جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔