ماسکو؍ بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین اور روس نے سیٹلائٹ نیوی گیشن کے امریکی نظام (جی پی ایس) اور یورپ کے گیلیلیو کے مقابلے کے لیے ٹیکنالوجی میں شراکت کا آغاز کر دیا ہے ۔ چین نے روس کے نیویگیشن سسٹم گلوناس کو اپنی سرزمین سے نگرانی کی اجازت دی ہے اور جواب میں روس نے چین کے ’بائے دو‘ نظام کا سٹیشن قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔