لاڑکانہ، میہڑ واقعے کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی

109

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) میہڑ واقعے کے متعلق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت جسٹس ارشاد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی جس میں میہڑ واقعے کی متاثرہ ام رباب چانڈیو وکیل صلاح الدین پنہور جبکہ ملزمان کی جانب سے پرویز چانڈیو اور ان کے وکیل اطہر عباس سولنگی پیش ہوئے جس پر عدالت نے پٹیشن کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی، اس حوالے سے ام رباب چانڈیو نے بتایا کہ آئندہ ماہ جنوری میں میرے شہید ورثا کی چوتھی برسی ہے لیکن 4 سالوں میں صرف تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے اور شہداء کے خون سے انصاف نہیں ہو رہا لیکن اس کے باوجود ہمیں امیدہے کہ انصاف ہوگا۔