نوابشاہ(سٹی رپورٹر)نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں زرعی زمینوں پربااثر مسلح افراد کے مبینہ قبضے کے خلاف متاثرہ افراد کا دوسرے روز بھی قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے۔24 گھنٹے سے زائد دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل اورشاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں
کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مال بردارگاڑیوں میں موجود سبزیاں، پھل اورگوشت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ مظاہرین نے زمین سے قبضہ ختم کیے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اْدھر موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث ٹریفک کو انڈس اور مہران ہائی وے کی سمت موڑدیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، زرداری قبیلے اورآصف زرداری کے لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، صوبائی حکومت نوٹس نہیں لے رہی۔