پختونخواہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا،شہباز شریف

129

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواکے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی شکست عوام کی کمر توڑ مہنگائی، قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور حکمرانی کی تباہی پر غصے کا اظہار ہے۔ نتائج ایک تجربے کے خاتمے کا آغاز ہے جس کی قیمت قوم کو بھگتنا پڑی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی زندگی خدمت خلق میں گزری،ان کی وفات طب، تحقیق اور خدمات عامہ کے شعبے میں بڑا نقصان ہے ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔