صارفین کے حقوق کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا،ممتاز حسین سہتو

364

کراچی:صارفین کے حقوق کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے ، صارفین کے حقوق کے لئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور مہنگائی نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کے صدر سید صلاح الدین اختر سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سید صلاح الدین اختر نے ممتاز حسین سہتو کو آگاہ کیا۔کہ نیشنل کنزیومر موومنٹ کو سندھ کی سطح پر منظم کیا جا رہا۔عوام شدید مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔نیشنل کنزیومر موومنٹ عوام کی مشکلات اور پریشانی کا خاتمہ کرے گی۔ممتاز حسین سہتو نے جماعت ے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی جماعت ہے۔عوام کء پریشانی اوت مشکلات کے خاتمے کیلئے ہم نیشنل کنزیومر  سے مکمل تعاون کرینگے اور مہنگائی غربت کے خلاف عملی جہاد کیا جائیگا۔