اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے ،ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے ،تین سال میں حکومت نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے ، عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پورے ملک میں گیس بحران ہے ،ہر ضرورت کی چیز کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی کرائی گئی،افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے،حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے ،حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتی۔
احسن اقبال نے کہاکہ پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں،سوا تین سال میں حکومت نے مجالفین پر جھوٹے مقدمات پر زور دیا،عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان اور اسکی حکومت نے 24 ،24 گھنٹے سارا سال انتقامی کارروائیوں پر کام کیا،ھکومت نے عوام کے لیے ایک فیصد کام نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں گیس بحران ہے،ہم نے تین ماہ پہلے پیش گوئی کر دی تھی کہ دسمبر میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ہو گی۔
انہوںنے مزید کہاکہ چینی کا ٹینڈر کینسل کر کے اپنے لوگوں سے چینی مہنگی داموں فروخت کروایا،ہر ضرورت کی چیز کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی کرائی گئی،کے پی الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں پر عوام نے انحصار کیا،عوام کو مبارک ہو عمران نے پی ٹی آئی شکست کا نوٹس لے لیا،پی ٹی آئی اب ختم ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لے لیا۔
انہوںنے کہا کہ صورتحال پر دل بہت رنجیدہ ہے 2019 سے مطالبہ کر رہے ہیں بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کیا۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے،حکومت اسلامی وزراءاجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کروانے میں ناکام ہو گئی،بعض مبصرین نے کہا حکومت نے اجلاس سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھائے گی،حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے ،حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتی۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے ،ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے ،عمران خان نے ساری زندگی چندا مانگا ہے اور عوام کو بھی لگا دیا ہے ،اقوام متحدہ عمران خان کو خصوصی معاون مقرر کر لیں تاکہ چندہ زیادہ اکٹھا ہو سکے