لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے سول لائن اور 15 پولیس نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر وی آئی پی روڈ سے موبائل چوری کرتے ہوئے نوڈیرو کے رہائشی 10 سالہ بچے سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بچے کی شناخت گاؤں پھلپوٹا کے رہائشی مسکین شیخ اور نوجوان کی شناخت اسد شیخ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں موبائل فون چوری کرتے ہوئے پکڑ کر تھانے منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔