نوابشاہ میں زرداری کے لوگوں کا زمینوں پر قبضہ ہے، ارباب غلام رحیم

210

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے الزام عائد کیا ہے کہ نواب شاہ میں پیپلز پارٹی، زرداری قبیلے اور آصف زرداری کے لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔یہ بات سابق وزیرِ اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ سخت سردی میں ہزاروں لوگ قومی شاہراہ پر دھرنے میں شریک ہیں۔سندھ کے سابق وزیرِ اعلی ارباب غلام رحیم نے کہا کہ صوبائی حکومت نوٹس نہیں لے رہی، وفاق اور قومی ادارے نواب شاہ میں زمینوں پر قبضے کا نوٹس لیں۔