کاتب قرآن طہ حلبی کو سعودی شہریت دیدی گئی

566

ریاض:مشہور شامی نژاد عرب خطاط اور قرآن کریم کے نسخےاپنے ہاتھ سے تحریر کرنے والے مشہور عثمان طہ الحلبی کو سعودی عرب کی شہریت دی گئی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق قرآن مجید کے خطاط عثمان طہ الحلبی کو سعودی شہریت دی گئی تو اس کے خاندان کا رد عمل حوصلہ افزا تھاان کے اعزاز میں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں مملکت کی شہریت دی گئی ہے۔ وہ برسوں سے سعودی عرب کی سرزمین پر مقیم ہیں۔
عثمان طہ حلبی نے اپنے دست ہنر سے قرآن پاک کے 15 سے زائد نسخے تحریر کیے جن کی لاکھوں کاپیاں پوری دنیا میں چھپ چکی ہیں۔انہوں نے مدینہ منورہ میں قرآن کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس میں بھی خدمات انجام دیں۔
طحہ نے پہلا قرآن 1970 میں لکھا اور 1988 میں وہ مملکت میں آئے۔وہ مدینہ میں قرآن کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس میں خطاط اور قرآن کے مصنف کے طور پر تعینات کیے گئے۔ 1988 میں انہوں نے قرآن پاک کا ایک ایسا نسخہ تیار کیا جس کے ہرصفحے پر آیت کا اختتام ہوتا ہے۔
مسجد حرام کے امام ماہر المعیقلی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ہم عالمی خطاط طحہ عثمان کو سعودی شہریت دینے کا عظیم حکم جاری کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔