پیپلزپارٹی کا پشاور میں دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

277

پیپلزپارٹی نے پشاور میں کھلی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کے 120پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے جمع ہوئے، 50پرزائیڈنگ آفیسرز نے نتائج رات 4بجے کے بعد جمع کرائے، ای سی پی تفتیش کرے پرزائیڈنگ آفیسرز نے تاخیر کیوں کی، پشاور میں 30 پرزائینڈنگ آفیسرز ابھی تک غائب ہیں، الیکشن کمیشن معلوم کرے 30 پرزائیڈنگ آفیسرز کہاں ہیں؟۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈسکہ 2 کی نمائش ہو رہی ہے، صوبائی حکومت کا طریقہ واردات ڈسکہ والا ہی ہے، الیکشن کمیشن کو چاہئے اس کا جلد از جلد نوٹس لے، پشاور شہری علاقہ ہے، نتائج میں تاخیر اور پرزائیڈنگ آفیسرز کا غائب ہونا قابل تشویش ہے۔